خوابوں سے سچائی تک کا سفر
یہ خواب ہی تو ہیں جو ہمیں اپنا مقصد دیتے ہیں ،ہاں اگر تم بڑی منزِل کے مسافر بننا چاہتے ہو تو تمہاری سوچ ،تمہاری ہمت سے بڑھ کر ہونی چاہیے ہے ،اگر تمہاری زندگی میں بڑ ے خواب نہیں ہیں تم کبھی بھی شاہین کی طرح بلند پرواز نہیں رکھ سکتے ۔تبھی تو اقبال نے شاہین کی مثال دی : اے اقبال تو شاہین کی مثال دیتا ہے" "تیرا دل شاہین ہے تبھی تو اقبال بنا ہے۔ اگر تمہارے خواب ہیں تو وہ تم سے بڑے ہونے چاہیے ہے ۔سب سے بڑا مسئلہ جب آپ خواب رکھتے ہو درپیش آتا ہے کہ لوگ آپکا مذاق اڑاتے ہیں ،اور کہتے ہیں کہ یہ تو بس خیالی دنیا میں گُم رہتا ہے ،اپنے خوابوں کو اپنے والدین کے علاوہ کسی کو نہ بتائیں،بس خاموشی سے اپنے خوابوں کو پورا کرنے میں مگن رہیں ،اور یاد رکھنا ایک وقت ایسا بھی کہ جو لوگ تمہار ا مذاق اڑاتے تھے ایک دِن تمہارے استقبال میں تالیاں بجائیں گئیں ۔ ہماری زندگی صرف ایک خواب تک محدود نہیں ہونی چاہیئے ،بلکہ ہماری زندگی خوابوں سے بھری پڑی ہونی چاہیئے ،اگر ایک خواب کو پورا کر لو تو دوسرے کو پانے کی کوشش جاری کردیجئے ۔آپ کی زندگی کبھی بھی ایک جگہ رکنی بھی نہیں چاہئے ہے ۔کیونکہ یاد رکھنا چلتے ...