Wednesday, October 18, 2023

خوابوں سے سچائی تک کا سفر


یہ خواب ہی تو ہیں جو ہمیں اپنا مقصد دیتے ہیں ،ہاں اگر تم بڑی منزِل کے مسافر بننا چاہتے ہو تو تمہاری سوچ ،تمہاری ہمت سے بڑھ کر ہونی چاہیے ہے ،اگر تمہاری زندگی میں بڑ ے خواب نہیں ہیں تم کبھی بھی شاہین کی طرح بلند پرواز نہیں رکھ سکتے ۔تبھی تو اقبال نے شاہین کی مثال دی :
اے اقبال تو شاہین کی مثال دیتا ہے" 
"تیرا دل شاہین ہے تبھی تو اقبال بنا ہے۔ 
اگر تمہارے خواب ہیں تو وہ تم سے بڑے ہونے چاہیے ہے ۔سب سے بڑا مسئلہ جب آپ خواب رکھتے ہو درپیش آتا ہے کہ لوگ آپکا مذاق اڑاتے ہیں ،اور کہتے ہیں کہ یہ تو بس خیالی دنیا میں گُم رہتا ہے ،اپنے خوابوں کو اپنے والدین کے علاوہ کسی کو نہ بتائیں،بس خاموشی سے اپنے خوابوں کو پورا کرنے میں مگن رہیں ،اور یاد رکھنا ایک وقت ایسا بھی کہ جو لوگ تمہار ا مذاق اڑاتے تھے ایک دِن تمہارے استقبال میں تالیاں بجائیں گئیں ۔ہماری زندگی صرف ایک خواب تک محدود نہیں ہونی چاہیئے ،بلکہ ہماری زندگی خوابوں  سے بھری پڑی ہونی چاہیئے ،اگر ایک خواب کو پورا کر لو تو دوسرے کو پانے کی کوشش جاری کردیجئے ۔آپ کی زندگی کبھی بھی ایک جگہ رکنی بھی نہیں چاہئے ہے ۔کیونکہ یاد رکھنا چلتے رہنے کا نام ہی زندگی ہے ،جو رک جاتا ہے وہ کبھی بھی آگے نہیں بڑھ پا تا ۔
اگر ہم دنیا کی سب سے کامیاب اور عزت دار لوگوں کی زندگیوں کا مطالعہ کریں تو معلوم ہوتا ہے کہ اُن کے پاس کوئی دولت،کوئی شہرت ،کوئی طاقت نہیں تھی بس ایک چیز تھی ان میں وہ تھے بس بڑے خواب ۔ایسی شخصیات کی ذات صرف اپنی ذات تک محدود نہیں تھیں بس اُنکے اندر انسانیت کے لیے کچھ کرنے کا جذبہ تھا ۔اجّ اگر مثال لینی ہے تو ایدھی کی لو ،نہ اتنی دولت تھی ،نہ اتنی شہرت تھی ،بس انسانیت کے لئے کچھ کرنے کا جذبہ تھا ،اجّ اگر دنیا سے رخصت ہوئے ہیں تو اکیس توپوں کی سلامی سے گئے ہیں ،لوگو کے دلوں میں بس کر گئیں ہیں ،مثال لینی ہے تو قائد اعظم کی لو جنہوں میں مسلمانوں کو الگ وطن دلوایا ،یہ ہوتا ہے انسانیت کے لئے کچھ کرنے کہ جذبہ ۔جانتے ہیں فرق   کیا ہے ؟ہم سب لوگو کے خواب صرف اپنی ذات تک محدود  ہیں ،خواب بڑے ہوتے بھی ہیں تو نیت صرف پیسہ کمانے کی ہوتی ہے ،کوئی  شہرت کمانے کی نیت سے بڑے خواب  رکھتاہے ،ہیں میں یہ نہیں کہہ رہی کہ آپ زندگی بھر پیسہ نہ کمائیں ،شہرت نہ  کمائیں،کمائیں اور حاصل کریں یہ آ پ کا جائزہ حق ہے ۔  ہاں بس دل میں ہے یہ ضرور نیت کریں کہ اگر رب نے مجھے اس قابل کیا تو میں ضرور انسانیت کی خدمت کروں گا ،یقین کریں رب آپ کے راستے کھول دے گا ۔اپنے خوابوں کو پورا کرنے کے سفر میں صبر،استقامت اور اللہ پر توکل رکھنا ،کیونکہ یہ رب ہی تو ہےجو تمہاری تڑپ ،تمہاری محنت کو دیکھتا ہے ،باقی یہ دنیا تو صرف نتیجہ دیکھتی ہے ۔
بلند ہوگئی تیری سوچ 
بلند ہوگئی تیری منزل 
بلند ہو گئی تیری پرواز 
کیونکہ تو ہے اِک بڑی منزل کا مسافر و
بڑی منزل کے مسافر کبھی چھوٹا دل نہیں رکھتے 
وہ تھکتے نہیں ،گرتے نہیں ،جھکتے نہیں ،زندہ رہتے ہیں ۔ 

خدیجہ طاہرہ ۔

  

No comments:

Post a Comment

FROM DREAM TO REALITY

  Dreams are an essential part of life. If you are on a journey without a specific destination, you will wander aimlessly. To give your jour...